اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خزانہ علی طیب نیا نے ایران، جمہوریہ چیک کے مشترکہ اقتصادی تعاون کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کا اقتصادی حجم 2015 میں 52 ملین تک پہنچ گیا ہے اور دونوں ممالک کے قریی تعاون سے اس میں مزید اضافہ متوقع ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران پر اقتصادي پابنديوں كے خاتمے كي بعد پوري دنيا كے ممالك كے وفود ايران ميں وسيع مواقعوں كو ديكھتے ہوئے ايران كا دورہ كررہے ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ اس صورت حال ميں اسلامي جمہوريہ ايران نے ايك پاليسي بنائي ہے جس ميں دوسرے ممالك كے ساتھ اقتصادي روابط ميں توسيع ، مشتركہ سرمايہ كاري اور ٹيكنالوجي اور بينكنگ شعبوں ميں تعاون كو فروغ دينا شامل ہيں.
ايراني وزير خزانہ نے كہا كہ ہميں اميد ہے كہ غير ملكي سرمايہ كاري سے ايران كے ريل اور سڑك كي لائنوں اور ديگر بنيادي ڈھانچے كے منصوبے، ہوائي اڈوں اور شہري ريلوے لائنيں، قابل تجديد توانائي پاور پلانٹس ، اسٹيل ملز، تيل كے ذخائر كي تلاش اور استحصال اور ان كي ترقي اور تعمير ، پيٹروكيميكل كمپليكس اور زراعت كے شعبوں ميں فروغ دينا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ پابنديوں كے دوران ايران خودانحصاري پاليسي اپناتے ہوئے بہت سے ميدانوں ميں ترقي كا سفر طے كيا ہے اور اس نئي صورت حال سے اميد ہے كہ ترقي كي شرح بہت تيزي سے بڑھے گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲